سعودی عرب کا یکم جنوری 2021ء سے انٹرنیشنل پروازوں پر پابندی ہٹانے کا اعلان

Published On 13 September,2020 10:20 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے یکم جنوری 2021ء سے انٹرنیشنل پروازوں پر پابندی ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بھی اس کے بعد ملک سے باہر آ جا سکتے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کی اجازت دینے کے لیے پلان کا اعلان بھی سال کے اختتام پر کیا جائے گا۔

ایئرپورٹس کھلنے کے بعد غیر ملکیوں کو بھی واپسی کی اجازت ہوگی۔ یکم جنوری 2021ء سے ایئرپورٹس، بندرگاہیں اور بری سرحدی چوکیاں کھول دی جائیں گی۔

سعودی وزارت داخلہ نے بیان میں مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے اور متعدد ملکوں میں وبا کی دوسری لہر اور ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے سال رواں 2020ء کے آخر تک سفری پابندیاں برقرار رہیں گی۔

یہ فیصلہ سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کی صحت کی خاطر کیا جا رہا ہے۔ پابندی اٹھانے کی صورت میں طبی عملہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر منتقل کرنا ہوگا۔