برازیلیا: (دنیا نیوز) پوری دنیا میں کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے، مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 32 ہزار سے بڑھ گئی۔
مہلک وائرس سے برازیل میں مزید 890، امریکا 702، میکسیکو 504، برطانیہ میں 181، بھارت میں مزید 309 اور چلی میں 231 افراد لقمہ اجل بنے، برطانیہ میں 181 اور ایران میں 71 اموات ہوئیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے اگر مریضوں کی تعداد میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا، اور قواعد و ضوابط پر عمل نہ کیا گیا تو ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کیا جا سکتا ہے۔