تہران: (دنیا نیوز) ایران میں آج صبح آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے، زلزلے کی شدت 5.1 بتائی گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دماوند شہر کی 2 خواتین شامل ہیں جن میں 21 سالہ خاتون کا انتقال ہارٹ فیل ہونے سے ہوا جبکہ دوسری 60 سالہ خاتون کی موت کی وجہ زلزلے کے دوران سر میں لگنے والی چوٹ بنی۔
People are coming out into the streets after a 5.1 richter earthquake just hit near Tehran. Aftershocks are possible. An official in #Iran’s National Crisis Org has told people to maintain social distancing as they get out of their homes. pic.twitter.com/5E0oYc9MfJ
— Sina Toossi (@SinaToossi) May 7, 2020
زلزلہ آنے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ اس دوران آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ بعد ازاں امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔