دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار 297 ہوگئی

Last Updated On 25 April,2020 09:46 am

روم: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار 297 ہوگئی، 28 لاکھ 31 ہزار عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

سپین میں ہلاکتیں 22 ہزار سے زائد، اٹلی میں 26 ہزار کے قریب، فرانس میں 22 ہزار 245 جرمنی میں 5760 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں 1500 فوجی اہلکار کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 19 ہزار 506 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بھارت میں کورونا سے 780 افراد ہلاک اور 24 ہزار 506 متاثر ہیں، دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 806,894 ہے۔

ادھر چین نے کورونا وائرس کے حوالے سے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ لندن میں چین کے نائب سفیر چن وین نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کے اس انکوائری کے مقاصد سیاسی تھے اور اس کی وجہ سے وبا کے خلاف لڑائی سے توجہ ہٹ جاتی۔