امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ویکسین بنانے والے ادارے کا سربراہ ہٹا دیا

Last Updated On 24 April,2020 10:42 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والے ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ڈاکٹر رک برائٹ نے کلورو کوئن سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رائے سے اختلاف کیا تھا۔

عہدے سے ہٹائے جانے پر ڈاکٹر رک برائٹ نے کہا کہ سائنس سیاست یا اقربا پروری کا نام نہیں بلکہ سائنس کا شعبہ امریکیوں کی صحت اور ان کی حفاظت کے لیے ہے لیکن اس پر ٹرمپ نے ہمیشہ سیاست کی۔