منیلا: (دنیا نیوز) فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ نے کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کی دھمکی دے دی۔
فلپائنی صدرکی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنےو الوں کو گولی مارنے کی دھمکی، ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تو فوجی آپ کو شوٹ کر سکتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے وہ ہچکچائیں گے نہیں۔
فلپائنی صدر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اگر گرفتار ہوئے تو اپنا کھانا حاصل کرنا بھی آپ کے لیے مشکل ہو جائے گا۔ فلپائن میں کورونا سے 96 افراد ہلاک اور 2 ہزار 311 متاثر ہیں۔