واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرنے کا اختیار دے دیا۔ امریکی صدر نے ٹویٹ کی کہ سعودی تنصیبات پر حملہ ہوا ہے، مجرم کو جانتے ہیں، سعودی عرب سے جاننے کے منتظر ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹ کی کہ اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر سے تیل ریلیز کرنے کا اختیار دے دیا۔ امریکی صدر کے مطابق تیل کی مقدار کا تعین مارکیٹ ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔
Saudi Arabia oil supply was attacked. There is reason to believe that we know the culprit, are locked and loaded depending on verification, but are waiting to hear from the Kingdom as to who they believe was the cause of this attack, and under what terms we would proceed!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 15, 2019
امریکی صدر نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی آئل سپلائی پر حملہ کیا گیا ہم مجرم کو جانتے ہیں، ہم مکمل طور پر مسلح اور ہدف کا تعین بھی کر رکھا ہے، صرف تصدیق چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا سعودی عرب سے سننے کے منتظر ہیں کہ وہ کسے حملے کا ذمے دار سمجھتا ہے اور کن شرائط پر ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔
ادھر ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکا کی موجودگی ناپسندیدہ، غیر قانونی اور مداخلت کرنے والی ہے۔ ترکی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا اپنی موجودگی کو خطے کے مسائل کی وجہ سمجھنے کے بجائے خطے کے ممالک اور یمن کے جنگجوؤں کو ذمہ دار قرار دیتا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا یمن اور شام میں امریکا کی موجودگی مسائل کی وجہ ہے، اگرخطے میں حقیقی استحکام چاہیے تو امریکا کی اس خطے میں مداخلت ختم ہونی چاہیے۔