ایران کا 10 لاکھ بیرل فیول سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

Last Updated On 18 July,2019 03:52 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے 10 لاکھ بیرل فیول سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ پاسداران انقلاب نے خلیج فارس سے غیرملکی بحری جہاز قبضےمیں لے لیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج فارس سے غیرملکی بحری جہاز قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے، ایرانی حکام کے مطابق جہاز میں دس لاکھ بیرل ٹن فیول سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جہاز کو 14 جولائی کو قبضے میں لیا گیا تاہم جہاز کی ملکیت اور ملک کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، گزشتہ دنوں برطانیہ نے ایران کا آئل ٹینکر قبضے میں لیا ہے جس میں مبینہ طور پر شام کو تیل سمگل کیا جا رہا تھا۔