امریکی شہر نیویارک میں بڑے بریک ڈاؤن کے بعد بجلی بحال

Last Updated On 14 July,2019 09:09 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی شہر نیویارک میں بڑے بریک ڈاؤن کے بعد بجلی بحال ہوگئی، ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر کے مرکزی علاقے مین ہٹن میں بجلی کا نظام غیر فعال ہونے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا رہا۔ براڈ وے تھیٹرز کو اپنے پروگرام منسوخ کرنا پڑے۔

سب وے سٹیشنز پر ٹرینیں بھی رکی رہیں اور ٹائم سکوئر پر لگے بل بورڈ بھی جلتے بجھتے رہے۔ حکام کا کہنا ہے۔ مین ہول میں لگنے والی آگ کی وجہ سے بجلی کا نظام معطل ہوا۔