تناؤ کے باوجود امریکا کے ساتھ جنگ نہیں ہو گی، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

Last Updated On 15 May,2019 08:26 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ تناؤ کے باوجود امریکا کے ساتھ جنگ نہیں ہو گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کا ملک کے اعلیٰ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تناؤ کے باوجود تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ کبھی نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا بخوبی جانتا ہے کہ جنگ اسکے مفاد میں نہیں، جب تک امریکا اپنا رویہ نہیں بدلے گا اسکے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔