بڈگام میں انڈین ایئر فورس نے اپنے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا: بھارتی میڈیا

Last Updated On 29 March,2019 01:45 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارتی میڈیا نے انڈین ایئر فورس کی جانب سے اپنا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، انڈین ایئر فورس نے میزائل سے اپنے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا، بھارتی ایئر فورس نے ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی تھی، بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر گرا کر اپنے ہی جوان مارے اور جھوٹ بولا۔

اپنا ہیلی کاپٹر گرانا بھارتی فضائیہ پر طاری پاکستان کا خوف ظاہر کرتا ہے، بھارتی فضائیہ اپنے اور دشمن کے ہیلی کاپٹر میں فرق نہ کر سکی، اپنا ہیلی کاپٹر گرانے سے بھارتی فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت پر سوال اٹھ گئے۔