میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین کی غیر سرکاری تنظیم نے سمندر میں بھٹکتے311 تارکین وطن کو ساحل پر اتار کر ان کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ تارکین کی زندگیوں کو خطرات کے باوجود اٹلی اور مالٹا سمیت یورپی ملکوں نے اپنانے سے انکار کر دیا تھا.
تارکین وطن لیبیا کے ساحل سے کشتیوں میں سوار ہو کر یورپ جانے کی کوشش میں بھٹک رہے تھے کہ سپین کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے انہیں سنبھالنے کی حامی بھر لی۔
ان 311 تارکین وطن کو مالٹا اور اٹلی سمیت کئی یورپی ممالک نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور وہ نہ صرف حالات کے رحم و کرم پر رہنے پر مجبور تھے بلکہ ان کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق تھے۔