جمہوریہ چیک کی کان میں دھماکے سے 13 مزدور ہلاک

Last Updated On 21 December,2018 03:38 pm

پراگ: (ویب ڈیسک) جمہوریہ چیک میں میتھین گیس کی کان میں زوردار دھماکے سے 13 مزدور ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے جن میں سے 6 کی تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے باعث 23 کان کن بری طرح جھلس گئے، 13 کان کن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 10 سے زائد زخمی کان کنوں کو قریبی ہسپتال متقل کردیا جہاں 6 کان کنوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی بری طرح جھلس گئے ہیں، تمام تر طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
کان کی ملکیت رکھنی والی کمپنی نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، ہلاک ہونے والے کان کنوں میں 11 پولینڈ کے رہائشی اور 2 مقامی افراد ہیں۔