گیس لیکج، سلنڈر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Last Updated On 07 December,2018 04:01 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں گیس لیکج دھماکے سے خاتون بری طرح جھلس گئی، دوسرے واقعے میں صوابی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

راولپنڈی میں صادق آباد کے علاقے حاجی چوک میں ایک گھر میں صبح سویرے گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے گھر کی دیواریں منہدم ہو گئیں۔

واقعے میں ایک خاتون جھلس گئی جسے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رات کو گیس ہیٹر بند نہ کرنے کے باعث گیس کا اخراج ہوتا رہا، صبح سویرے دوبارہ ہیٹر چلانے کی کوشش پر دھماکہ ہوا۔

دوسرے واقعے میں صوابی کے علاقے ٹوپی میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، جس سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق غباروں میں گیس بھرنے کے دوران سلنڈر پھٹا۔