جاپان :خلا میں راکٹ بھیجنے کا تجربہ ناکام

Last Updated On 01 July,2018 11:56 am

ٹوکیو (دنیا نیوز ) جاپان میں راکٹ خلا میں بھیجنے کا تجربہ بری طرح ناکام، فضا میں داغے جانے کے چند سیکنڈ بعد راکٹ لانچ پیڈ پر آن گرا۔

مومو ٹو نامی راکٹ ایک جاپانی کمپنی نے تیار کیا تھا، اسے ہوکائیڈو سے فضا میں بھیجا گیا۔

دس میٹر طویل ساڑھے گیارہ سو کلوگرام وزنی راکٹ فضا میں چند میٹر کی بلندی پر گیا اور زمین پر گر کر پھٹ گیا۔

اسے ایک سو کلومیٹر کی بلندی تک بھیجا جانا تھا، گزشتہ برس جولائی میں مومو ون نامی راکٹ کا تجربہ بھی ناکام ہوا تھا۔