جاپان کے شہر اوساکا میں زلزلہ ، 3 جاں بحق

Last Updated On 18 June,2018 11:02 pm

ٹوکیو (دنیا نیوز ) جاپان کے مغربی حصے زلزلے سے لرز اٹھے، ریکٹر سکیل شدت پانچ اعشاریہ نو ریکارڈ کیا گیا، تین افراد ہلاک جبکہ پچاس کے لگ بھگ زخمی ہو گئے، سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

جاپان کے مغربی حصے پانچ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے، امریکا کے زلزلہ پیما مرکز یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ صبح سات بج کر اٹھاون منٹ پر آیا، زلزلہ پندرہ کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، دارالحکومت ٹوکیو اور اوساکا سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

زلزلے کے باعث ٹرین سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی، حکام کے مطابق ایٹمی بجلی گھر محفوظ ہیں البتہ اوساکا اور ہیاگو میں ایک لاکھ ستر ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے، وزیر اعظم شینزو ایبے نے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت حکومت کی پہلی ذمہ داری ہے۔