خلیجی ممالک کے مابین مسافروں اور سامان کی منتقلی کے لیے زیر تعمیر ریلوے ٹریک کا منصوبہ کم از کم تین سال کے لیےالتوا ء کا شکار ہوگیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں زمینی اور بحری مواصلات کی وفاقی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ سالم الکثیری نے بتایا ہے کہ یہ منصوبہ دسمبر 2021ء تک مکمل ہو جائے گا۔ الکثیری نے یہ بات دبئی میں ایک کانفرنس کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ امارات کو سعودی عرب سے ملانے والا ریلوے ٹریک 2021ء تک تیار ہو جائے گا۔
سال 2015ء میں جاری سابقہ رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ خلیج کے پورے علاقے میں ریلوے ٹریک کی تیاری کے لیے 200 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس ٹریک کی مجموعی لمبائی 40 ہزار کلومیٹر ہو گی۔