دبئی: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کے خلاف عالمی اقدامات کے باعث دبئی میں پاکستانیوں کا جائیداد بنانے کا بخار اترنے لگا، 2015ء کے مقابلے گزشتہ مالی سال دبئی رئیل سٹیٹ سیکٹر میں سرمایا کاری کا حجم 50 فیصد گر گیا۔
2017ء میں پاکستانیوں نے دبئی کے رئیل سٹیٹ سیکٹر میں 1 ارب 36 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کی اور یہ حجم 2015ء کے مقابلے 50 فیصد گھٹ چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق دبئی میں سب سے زیادہ جائیدادیں خریدنے والوں کی فہرست میں پاکستانیوں کا شمار بھی ہوتا ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب غیر ملکی اثاثوں کو ظاہر کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ایک ایمنسٹی سکیم متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔ اس سکیم کا مقصد پاکستانیوں کے غیر ملکی اثاثوں کو دستاویز کرنے کے ساتھ ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے۔