ترک تاجر کی بیٹی سہیلیوں سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق

Published On 12 Mar 2018 02:16 PM 

مینا بسرن والد کے نجی طیارے میں دبئی سے واپس آ رہی تھی ، طیارہ جنوبی ایران کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہوگیا

تہران (دنیا نیوز ) ترکی کے معروف تاجر کی بیٹی سہیلیوں سمیت طیارے حادثے میں جاں بحق ہوگئی، طیارے میں گیارہ افرا سوار تھے۔ ترکی کے تاجر کی بیٹی مینا بسرن اپنے والد کے نجی طیارے میں سات سہیلیوں کے ساتھ دبئی سے واپس ترکی جا رہی تھی کہ طیارہ جنوبی ایران کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں طیارے میں سوار تمام گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ترک تاجر کی بیٹی مینا بسرن کی اگلے ماہ شادی ہونی تھی۔ ۔۔