عفرین: (دنیا نیوز) شام کے شمالی علاقے عفرین میں کرد ملیشیا کے خلاف کارروائی کے دوران ترکی کے سات فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترک وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کو اس جانی نقصان کی دگنی قیمت چکانا ہو گی۔
شامی قصبے عفرین میں کرد ملیشیا کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی جاری ہے۔ کرد جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں سات ترک فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کا ایک ٹینک جنگجوؤں کے راکٹ کا نشانہ بن گیا جس میں چھ فوجی مارے گئے جبکہ ایک فوجی لڑائی کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔
یاد رہے کہ عفرین آپریشن کے آغاز سے اب تک ترکی کے 14 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترک وزیرِ اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ کرد جنگجوؤں کو اس جانی نقصان کی دوگنی قیمت چکانا ہو گی۔