ٹرمپ نے اردوان سے کیا کہا؟ وائٹ ہاؤس اور انقرہ سے متضاد بیانات

Published On 25 Jan 2018 05:48 PM 

واشنگٹن/ انقرہ: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے عفرین میں فوجی آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ ترک حکام کہتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس سے جو بیان جاری ہوا، وہ باتیں ہوئی ہی نہیں ہیں۔

 

ترکی نے ٹرمپ انتظامیہ پر صدر کا جھوٹا بیان جاری کرنے کا الزام کر دیا ہے۔ طیب اردوان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد وائٹ ہاؤس
سے جاری بیان کو انقرہ نے جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے عفرین میں فوجی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا اور ترکی کو آپریشن بند کرنے کا مشورہ دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ عفرین میں فوجی کارروائی سے امریکی افواج سے ٹکراؤ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ترک حکام کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان ٹیلی فونک گفتگو کی صحیح عکاسی نہیں کرتا، امریکی صدر نے عفرین آپریشن بند کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔