تہران: (دنیا نیوز) ایرانی دارالحکومت سے سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کو گرفتار کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، حکومت مخالف بیان سابق صدر کی گرفتاری کی فوری وجہ بنا۔ احمدی نژاد نے 28 دسمبر کو حکومت پر شدید تنقید کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق سابق صدر کو گھر پر نظربند کیا گیا ہے۔
دسمبر کے آخری عشرے میں اپنے بیان میں احمدی نژاد نے کہا تھا کہ بعض حالیہ رہنماء لوگوں کے مسائل اور تحفطات سے غیرمتعلق رہتے ہیں اور اپنے معاشرے کے حقائق کا کچھ علم نہیں رکھتے۔ آج ایران ذرائع کی کمی کا نہیں بلکہ بدانتظامی کا شکار ہے ۔