اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈا میں موسمیاتی تبدیلی نئے روپ میں سامنے آنے لگی، دار الحکومت اوٹاوا میں تیز بارش کے بعد شدید ژالہ باری ہوئی جس کے دوران گالف بال سائز کے اولے برسنے لگے۔
دارالحکومت اوٹاوا میں موسم گرما میں اولے پڑنے سے گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، درختوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا، نظام زندگی شدید متاثرہو گیا۔
— Umit Aynaci (@aynaci_umit) July 29, 2023
اوٹاوا کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی کی سپلائی منقطع رہی، 10 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، انتظامیہ نےمتاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام شروع کر دیا۔
— Eddie Sheerr (@EddieSheerr) July 29, 2023