میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک) میکسیکو میں ایک چڑیا گھر کا ڈائریکٹر شائقین کے لیے پنجروں میں رکھی گئی چار بکریاں پکا کر اور ایک زیبرا بیچ کر کھا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنی نوعیت کی یہ منفرد حرکت میکسیکو کے شہر چلاپن سینگو کے چڑیا گھر میں ہوئی ہے، چڑیا گھر کے ڈائریکٹر جوز نیوا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جوز نیوا پر الزام ہے کہ اس نے کرسمس پارٹی کے لیے امریکی نسل کی چار قیمتی بکریاں ذبح کرکے پکا لیں اور کچھ اوزاروں کے بدلے ایک زیبرا بیچ ڈالا۔
جوز نیوا نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے لیے جو بکریاں پکائی گئی تھیں وہ چڑیا گھر کی نہیں تھیں۔
رپورٹ کے مطابق جوز نیوا پر دیگر کئی جانور فروخت کرنے کا الزام بھی ہے، ان میں واتوسی گائیں بھی شامل ہیں جن کی قیمت ساڑھے 3ہزار ڈالر تھی۔