مردہ قرار دیا گیا قیدی پوسٹمارٹم سے چند لمحے قبل زندہ ہو گیا

Published On 07 February,2022 10:30 am

میڈرڈ: (روزنامہ دنیا) سپین کی ایک جیل میں بے ہوش ہونے والے قیدی کو مردہ قرار دے دیا گیا لیکن ہسپتال میں پوسٹمارٹم سے چند لمحے قبل وہ زندہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپین کے علاقے ولا بو نا میں واقع آسٹوریاس جیل میں قیدی گونزالو مونڈویا جمنیز کو بے ہوش دیکھ کر پولیس گارڈ نے جیل حکام کو اطلاع دی جس کے بعد اوویڈو کے انسٹی ٹیوٹ آف لیگل میڈیسن لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

مردہ جمنیز کو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جہاں بیگ میں اس کے دل نے اچانک دھڑکنا شروع کر دیا۔