دوران میچ کتا گیند منہ میں دبا کر بھاگ نکلا، ویڈیو وائرل

Published On 13 September,2021 10:47 am

ڈبلن: (روزنامہ دنیا) آئرلینڈ میں ہونے والے خواتین کرکٹ میچ میں کتے کی انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

یہ دلچسپ ویڈیو آئرلینڈ کے مقامی علاقے کی ہے، جہاں ٹی ٹونٹی کپ کے ایک میچ میں بریڈی کلب اور سی ایس این آئی کا میچ جاری تھا کہ اچانک میدان میں ایک کتے نے انٹری دے دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کھلاڑی نے جیسے ہی شارٹ مارا اور وہ رن لینے کے لیے دوڑی تو اچانک ایک کتا میدان میں داخل ہوا اور فیلڈر کے پہنچنے سے قبل ہی گیند کو اپنے منہ سے پکڑ کر دوڑ لگا دی۔

کتے کی پھُرتی دیکھ کر فیلڈر نے حیرت کا اظہار کیا اور کتے کو پکڑنے کیلئے دوڑی مگر وہ اس کے ہاتھ نہیں آیا، بیٹر نے بھی کتے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ بھی ناکام رہا۔ بعد ازاں کتا رنر اپ اینڈ پر موجود کھلاڑی کے پاس جا بیٹھا اور اسے گیند تھما دی۔