امریکا میں خطروں کے کھلاڑی کا پانچ منزلہ عمارت پر تنی رسی پر چلنے کا مظاہرہ

Published On 18 June,2021 01:02 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکامیں خطروں کے کھلاڑی نے کمال کر دکھایا، پانچ منزلہ عمارت پر تنی رسی پر کامیابی سے چلنے کا مظاہرہ کیا۔

مہم جو نے نیویارک کے کالج کی 5 منزلہ عمارت پر تنی 320 فٹ لمبی رسی پر چل کے دکھایا، ویلنڈا نامی مہم جو نے 5 سے 8 انچ موٹی رسی کے ذریعے اپنا ایڈونچر مونٹینٹے لائبریری بلڈنگ سے شروع کر کے نیو حب بلڈنگ پر ختم کیا۔ اس دوران قرب و جوار میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد سنسنی خیز مظاہرہ دیکھنے کیلئے جمع ہو چکی تھی، شائقین کھلاڑی کا حوصلہ بڑھاتے رہے اور کامیاب ایڈونچر پر مبارک باد بھی دی۔

مہم جو اس سے پہلے ٹائم اسکوائر اور نیاگرا فالز پر بھی رسی پر چلنے کا مظاہرہ کر چکا ہے، اس موقع پر وہاں موجود شائقین مہم جو کی ویڈیوز بناتے رہے جبکہ بچے مستقبل میں خود بھی ایڈونچر کرنے کے جذبے کا اظہار کرتے رہے۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے