نامعلوم شہری ریلوے پٹڑی پر بیڈ رکھ کر سو گیا، ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئیں

Published On 31 May,2021 06:57 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جہاں پر نامعلوم شخص ریلوے پٹڑی پر بیڈ رکھ کر سوگیا جس کی وجہ سے ٹریک سے گزرنے والی تمام ٹرینیں روک دی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے معروف اور مصروف ترین مغل سرائے ریلوے لائن پر انوکھے واقعے نے ٹرینوں کو تاخیر کا شکار کردیا۔ روزانہ اس ٹریک سے 300 سے زائد ٹرینیں گزرتی ہیں۔

نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے ڈرائیور نے گوہاٹی نے نئی دہلی سے آتے ہوئے دیکھا کہ جانے والی ٹریک پر شخص پٹڑی پر بیڈ رکھ کر اس پر سو رہا ہے جس پر ڈرائیور نے حکام کو مطلع کیا۔

سرائے مغل ریلوے لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی جانب سے شکایت موصول پر اس ٹریک پر جانے والی ٹرینیں کو روک دیا گیا اور ایک ٹیم جائے وقوعہ پر بھیجی۔

ریلوے ٹیم جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو بیڈ پر سونے والا شخص تو فرار ہوچکا تھا تاہم بیڈ پٹڑی پر رکھا ہوا مل گیا۔ اس واقعے نے ریلوے مسافروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے