برطانیہ کی 'خونی فٹ پاتھ' جو 100 افراد کی جان لے چکی

Published On 12 December,2020 10:04 am

ایکسیٹر: (روزنام دنیا) برطانیہ میں ایک سمندری کنارے سے قریبی چھوٹے جزیرے تک جانے والا ایک پیدل راستہ 600 سال پرانا ہے لیکن یہی راستہ ایک خوفناک راہ گزر بھی ہے جہاں اب تک 100 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

600 سال قدیم بروم وے ایک طرح کی فٹ پاتھ ہے جو ایسیکس کے ساحل سے فول نیس نامی جزیرے تک جاتا ہے اور صرف پیدل چلنے کے قابل ہے۔ سردیوں میں دھند، یا پانی کی ابھرتی لہر میں راستہ گم ہوجاتا ہے۔ اس صورت میں یہاں چلنے والے راہ بھٹک کر ڈوب جاتے ہیں۔

دوسری جانب سخت ناہموار راہ پر گڑھے، دلدل اور ڈھلانیں ہیں جو انسانوں کو نگلنے کیلئے کافی ہیں۔ یہی وجہ ہے شدید بارشوں میں بھی یہ راستہ بند ہوجاتا ہے۔ عام دنوں میں بھی وقت کے مختلف پہر میں سمندری لہروں میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں اور وہاں لوگ پھنس کر جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔