دنیا کا سب سے بڑا مارکر پین تیار، عالمی ریکارڈ قائم

Published On 15 November,2020 01:59 pm

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی مسلمان نے دنیا کا سب سے بڑا مارکر پین بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا، علاقے بھر کے مسلمانوں کی خوشی دیدنی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان شہری محمد دلیف نے دنیا کا سب سے بڑا مارکر قلم تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی، اس قلم کی لمبائی 2 میٹر سے زیادہ ہے ۔سوشل میڈیا پر گنیز آفیشل پیج پر قلم کی تیاری کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے ۔

ویڈیو میں محمد دلیف کئی دیگر افراد کی مدد سے یہ مارکر اٹھاکر وائٹ بورڈ پر اس سے لکھنے کا مظاہرہ بھی کررہے ہیں۔بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مودی حکومت کے معاندانہ اقدامات کے سبب گھٹن کا ماحول موجود ہے تاہم محمد دلیف کا یہ کارنامہ مسلمانوں کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔