بیجنگ: (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کچھ ایسی خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں جو سب کے دل جیت لیتی ہیں، اسی طرح کی ایک خبر چین سے آئی ہے جہاں پر ڈیلیوری بوائز نے انسانیت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے کار تلے روندی جانیوالی خاتون کو چند سکینڈ کے اندر گاڑی کے نیچے سے نکال لیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر ہونگژو میں بائیک چلانے والی خاتون پر ڈرائیور نے اپنی گاڑی چڑھا دی، حادثے کے فوراً بعد اطراف میں موجود درجنوں ڈیلیوری بوائز جائے وقوعہ کی طرف دھوڑے اور متاثرہ عورت کو کار کے نیچے سے نکالا لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون زخمی ہے یا ہلاک ہوگئی۔
خوف ناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ صارفین نے شعبہ ڈیلیوری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے کردار کو سراہا اور خوب تعریف کی۔
Just in 11 seconds, dozens of delivery guys lifted and moved a car that ran over a female biker in E China s Hangzhou. Thumbs up! pic.twitter.com/6qUBdf3YlS
— People s Daily, China (@PDChina) July 21, 2020
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ نہ صرف لاک ڈاؤن کے دوران اپنی ذمے داریاں ادا کررہے ہیں بلکہ فلاح کے کاموں میں بھی پیچھے نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اطراف میں موجودہ ڈیلیوری مین نے صرف 11 سیکینڈ کے اندر خاتون کو گاڑی سے نکالا ہے۔