8 ماہ قبل دریا کنارے گم ہونیوالا موبائل واپس ملنے پر شہری حیران

Last Updated On 16 May,2020 06:47 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے شہری کو 8 ماہ بعد اپنا وہ فون بالکل صحیح سلامت واپس مل گیا جو وہ دریا کنارے بھول کر آگئے تھے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لیو عرف ژوہو نامی چینی شہری 8 ماہ قبل اپنا موبائل دریا کنارے بھول گئے تھے انہیں چند روز قبل اپنا گمشدہ فون بالکل صحیح سلامت واپس ملا۔

لیو کے مطابق وہ گزشتہ برس ستمبر میں شکار پر گئے تھے اور واپسی پر اپنا موبائل وہیں بھول کر آگئے تھے، انہیں مئی میں ایک مچھیرے کی کال موصول ہوئی۔

ژوہو کے مطابق اُس نے موبائل جس مقام پر چھوڑا یہ اُسے وہی سے ملا، چارجنگ کے بعد فون بالکل ٹھیک کام کررہا ہے اور اب وہ اسے باقاعدگی سے استعمال کر رہا ہے۔

ژوہو کے مطابق مچھیرے کو میرے فون کے ساتھ کارڈ بھی ملا جس پر نمبر درج تھا، اُس نے معلوم کرنے کے لیے کال کی اور بتایا کہ دریا کنارے سے اُسے ایک موبائل فون ملا ہے۔

لیو کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے فون کے بارے میں سوچنا تک چھوڑ دیا تھا مگر ایسے میں مچھیرے کی کال نے انہیں ایک عجیب سی مسرت کا احساس دلایا۔