مارموٹ کا شکار کرتی تبتی لومڑی کی تصویر کیلئے نمبرون کا اعزاز

Last Updated On 19 October,2019 09:29 am

لندن: (روزنامہ دنیا) تبتی لومڑی نے مارموٹ (گلہری کی ایک قسم ) کو اپنا شکار بنانے کیلئے پوزیشن سنبھالی تو چین کے فوٹو گرافر یونگ چنگ باؤ نے اس لمحے کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا اور وائلڈ لائف فوٹو گرافر آف دی ایئر 2019 کا اعزاز اپنے نام کروا لیا۔

ججز پینل کے مطابق یہ بہت مثالی لمحہ ہے، دونوں جانوروں کے تاثرات کی شدت اور پنچوں کی پوزیشن نے توازن مثالی بنا دیا۔ لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں ہونیوالے تصویری مقابلے میں 100 ملکوں سے 48 ہزار تصاویر بھیجی گئیں جن میں سے 19 کو مختلف کیٹیگریز میں اول پوزیشن ملی۔