نوجوان کا بل کھاتے پہاڑی راستوں پر لانگ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ

Last Updated On 27 September,2019 11:04 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس میں ایک نوجوان نے حیران کن طور پر بل کھاتے ہوئے پہاڑی راستوں پر لانگ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک نوجوان فرانس کے وسیع بل کھاتی ہوئی پہاڑیوں پر لانگ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے جس دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں، اس ویڈیو کی اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس نوجوان نے فرانس میں بل کھاتے پہاڑی راستے پر ٹریفک کے درمیان تیز ترین رفتار سے لانگ بورڈنگ بھی کیا۔

اس نوجوان کا تعلق امریکا ہے، جس کا نام جوش نیو مین ہے، ایڈونچر کے شوقین نوجوان نے کرتب بازی کے لیے فرانس کے پہاڑوں کاانتخاب کیا اور اپنے جنون کو مکمل کر کے لیے پہاڑی پر بنی بل کھاتی سڑک پر لانگ بورڈنگ کی اور مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔

جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا سمیت دیگر جگہوں پر آئی تو ہر طرف وائرل ہو گئی اور ہر کوئی نوجوان کو سراہا رہا ہے کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ نوجوان کو اتنے پر خطر راستوں پر اس طرح کی لانگ ڈرائیونگ نہیں کرنی چاہیے تھی تاہم دوسری طرف کچھ لوگ اس کے جنون کو سراہ رہے تھے۔