بلبلوں سے کرتب بازی کا ریکارڈ

Last Updated On 29 June,2019 08:49 am

نیویارک: ( روزنامہ دنیا ) بلبلے بنانا اور انہیں پکڑنا بچوں کا پسندیدہ کھیل ہے لیکن یہی کھیل اب بڑوں کیلئے آرٹ اور کرتب بازی کا ذریعہ بن گیا ہے۔ ایک امریکی شخص نے بلبلوں سے کرتب بازی کچھ اس انداز میں کی کہ گنیز ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے ہنٹر سویلی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے سٹیون لینگ لے نامی شخص نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے 30 سیکنڈ کے دوران 13 افراد کو کھڑا کیا اور پانی کا دیوہیکل بلبلا بنا کر اُنہیں ایک ایک کر کے اُس میں سے گزارنے کاشاندار مظاہرہ کر کے اپنا نام گنیز بک میں درج کرا لیا۔