ساحل پر پھنس جانیوالی 7 ٹن وزنی وہیل سمندر میں چھوڑ دی گئی

Last Updated On 05 October,2018 09:27 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ارجنٹائن کے ساحل پر آنے والی وہیل مچھلی کو رضا کاروں نے 28 گھنٹے کی سخت محنت کے بعد زندہ سلامت گہرے سمندر میں چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کی ساحلی پٹی پر آنے والی 7 ٹن وزنی اور کئی میٹر لمبی وہیل مچھلی پانی کے دباؤ کی وجہ سے سمندر میں واپس نہیں جا سکی تھی۔ گہرے پانی میں رہنے کی عادی اس وہیل کو گہرے سمندر میں واپس چھوڑنے کیلئے 30 رضاکاروں کی ٹیم ساحل پر پہنچی اور 28 گھنٹے کی محنت کے بعد اسے کرین کی مدد سے بحفاظت گہرے پانی میں چھوڑ دیاگیا۔