بی مانو کو سڑک کراس کرانے کیلئے پولیس اہلکار نے ٹریفک روک دی

Last Updated On 02 August,2018 09:40 am

جکارتہ: (روزنامہ دنیا) ترقی پذیر ممالک میں جہاں انسانوں کو سڑک کراس کرتا دیکھ کر ٹریفک رکنے کا نام نہیں لیتی وہیں ترقی یافتہ ممالک میں اگر جا نور بھی سڑک کراس کرتے دکھائی دیں تو پوری ٹریفک رُک جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک نظارہ گزشتہ دنوں ایک ترقی پذیر ملک انڈونیشیا میں دیکھنے کو ملا جہاں بی مانو کو بحفاظت روڈ کراس کرانے کیلئے پولیس اہلکار نے ٹریفک روک ڈالی۔ پولیس اہلکار کی غیر معمولی ہمدردی کا نظارہ پیش کرتی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پرتیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کئی افراد نے جانوروں کا خیال رکھنے کیلئے ہر کسی کو ایسا ہی رویہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔