روس کا آسمان رنگ برنگے دلکش غباروں سے سج گیا

Last Updated On 01 August,2018 09:03 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) روس میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا جس میں مختلف اشکال کے رنگ برنگے غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایڈرل ڈسٹرکٹ میں منعقد ہونے والے سالانہ ہاٹ ایئر بیلون مقابلے میں روس سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور گرم ہوا کے غبارے اُڑاتے ہوئے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونیوالے اس ہاٹ ایئر بیلون چیمپئن شپ کے آغاز پر درجنوں دیوہیکل غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے، واضح رہے یہ گرم ہوا سے بھرے دیوہیکل غباروں کا مقابلہ 4ا اگست تک جاری رہے گا۔