مکہ گیٹ وے کی ڈیزائننگ کرنیوالا سعودی فنکار

Last Updated On 20 May,2018 01:52 pm

لاہور(نیٹ نیوز) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سے مکہ مکرمہ کا رخ کیا جائے تو دنیا کے مقدس ترین شہر سے تقریبا 5 کلومیٹر قبل "مکّہ گیٹ وے " واقع ہے۔

 

بہت سے لوگ اسے "قرآن گیٹ وے " کے نام سے بھی پکارتے ہیں سعودی آرٹسٹ ضیا عزیز نے 1405 ہجری میں اسے ڈیزائن کیا۔ منصوبے کا رقبہ 4712 مربع میٹر ہے جس پر اُس وقت 4.6 کروڑ ریال لاگت آئی۔ مضبوط کنکریٹ سے بنائے گئے اس مجسّم شاہکار کی لمبائی 152 میٹر اور چوڑائی 31 میٹر ہے ۔

سعودی فنکار ضیا عزیز نے بتایا یہ شاہکار اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ آنیوالوں اور یہاں سے کوچ کرنیوالوں سب کو قرآن گیٹ وے ایک انداز سے نظر آتا ہے ۔ ان کی والدہ گھر میں تکیوں اور گدّوں کی تزئین و آرائش کیلئے کشیدہ کاری کرتی تھیں جبکہ ان کے والد ادیب تھے ۔