یوکرائن میں روشنیوں کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

Last Updated On 19 May,2018 11:16 am

لاہور(نیٹ نیوز ) یوکرائن کے دارالحکومت Kyiv میں پھیلے روشنیوں کے خوبصورت نظا روں نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ سالانہ لائٹ فیسٹیول میں پوسٹل سکوئر اور اِرد گِرد کی عمارتوں کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جن کے علاوہ رنگ برنگی لائٹس سے مزین مختلف شاہکار بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کرنے کیلئے اس فیسٹیول کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

فیسٹیول میں جہاں روشنیوں سے جگمگاتے نظارے ہر ایک کی توجہ کا مر کز بنے ہوئے ہیں وہیں پوسٹل سکوائر کی نامور عمارت پر بھی شاندار ویڈیو اور لیزر پراجیکشن کا انتظام کیا گیا ہے۔ 20 مئی تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں مقامی افراد کے علاوہ دنیا بھر سے آئے سیاحوں کی بھی شرکت متوقع ہے ۔