طعنے اور جھڑکیاں سننے والا پودا مرجھا گیا

Last Updated On 09 May,2018 02:05 pm

دبئی(نیٹ نیوز) طعنے اور بات بات پر دوسروں کا مذاق اڑانا امریکہ اور یورپ کے سکولوں اور تعلیمی اداروں میں ایک عام بات ہے۔ ڈانٹ ڈپٹ ، طعنے اور بات بات پر دوسروں کا مذاق اڑانا امریکہ اور یورپ کے سکولوں اور تعلیمی اداروں میں ایک عام بات ہے۔

اس وبا کو ’’بُلیئنگ‘‘ کہتے ہیں، اس عمل کے خطرناک اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے فرنیچر تیار کرنیوالی ایک کمپنی نے ہزاروں بچوں کے ساتھ ایک تجربہ کیا تاکہ وہ سکولوں میں دوسروں کو برا بھلا نہ کہیں اور اس میں دو پودے استعمال کئے گئے تھے۔ سکولوں کے طالبعلموں سے کہا گیا کہ وہ ایک پودے کو ڈانٹیں اور خوب برا بھلا کہیں جبکہ دوسرے پودے کی تعریف کرکے اس کی ہمت بڑھائیں۔

جب 30 روز بعد اس کے نتائج برآمد ہوئے تو ہر ایک حیران رہ گیا۔ 30 روز بعد صاف اور واضح نتیجہ برآمد ہوا جس پودے کو نفرت انگیز باتیں سنائی گئی تھیں وہ پھیکا پڑ گیا جبکہ دوسرا پودا اچھی طرح نشوونما سے گزرتا رہا اور دوسرے کے مقابلے میں خوب پھلتا پھولتا رہا۔