کم وقت میں ریوبک کیوب حل کر نے کا عالمی ریکارڈ

Last Updated On 08 May,2018 03:58 pm

لاہور(نیٹ نیوز) آسٹریلوی نوجوان نے نہایت کم وقت میں ریوبک کیوب حل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

تصویر میں نظر آنیوالے اس آسٹریلوی نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے چند سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کر کے عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بائیس سالہ فیلکس زیمڈیگز نامی نوجوان نے صرف 4.22 سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرنے کا شاندار مظاہرہ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 4.59 سیکنڈ کا تھا۔