سوئٹزرلینڈ میں '' کوئن آف دو ہزار اٹھارہ'' کا انعقاد

Last Updated On 07 May,2018 12:57 pm

سوئٹزرلینڈ (دنیا نیوز ) سوئٹزرلینڈ میں انوکھا مقابلہ، ایک سو گائیں ''کوئن آف دو ہزار اٹھارہ '' بننے کے لئے ایک دوسرے سے سینگ پھنسا بیٹھیں، دس ہزار سے زائد لوگ مقابلہ دیکھنے آئیں گے۔

سوئٹزرلینڈ میں بیل نہیں گائیں لڑتی ہیں، جنوبی علاقے ولیس میں گائیوں کی لڑائی کا سالانہ مقابلہ   بیٹل آف کوئنز   شروع ہوا۔ منتظمین کے مطابق اس برس مقابلے میں ایک سو گائیں ایک دوسرے سے سینگ پھنسائیں گی۔ مقابلے میں تین سال سے گیارہ سال کی عمر کے درمیان گائیں حصہ لیتی ہیں۔

یہ مقابلے کسانوں کی تنظیم Swiss Breeding Federation منعقد کرواتی ہے، جیتنے والی گائے کو سال کی ملکہ یعنی   کوئین آف دی ائیر کا خطاب دیا جاتا ہے۔ منتظمین کو توقع ہے کہ اس برس یہ مقابلہ دیکھنے دس ہزار سے زائد لوگ آئیں گے۔