نیویارک میں سونے سے بنے چکن ونگز

Last Updated On 07 May,2018 12:14 pm

پہلے صرف سونے کا ذکر زیورات کی حد تک محدود تھا لیکن اب یہ سونا پکوان تک پہنچ چکا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے

 

لاہور(نیٹ نیوز) امریکی نیوز سائٹ کے مطابق نیویارک میں اینسورتھ اور جوناتھن چیبھن نامی دو افراد نے مل کر ایسا ریسٹورنٹ کھولا ہے جہاں سونے کے چھڑکاؤ والے چکن ونگز دستیاب ہیں۔ دونوں افراد نے گزشتہ ہفتے چکن ونگز میں نیا تجربہ کیا اور کھانے کے شوقین افراد کے سامنے اسے پیش کیا۔
انہوں نے چکن ونگز کو مکھن، شہد اور کوکونٹ بٹر سے تیار کیا لیکن انوکھی بات یہ ہے کہ اس میں 24 قیراط سونے کا پاؤڈر چھڑک کر اسے نایاب ڈش کے طور پر پیش کیا گیا۔ان انوکھے چکن ونگز کی قیمت بھی انوکھی رکھی گئی یعنی 10 چکن ونگز کی قیمت 30 ڈالر ہے ۔