تھائی لینڈ میں خواجہ سرائوں کا مقابلہ ویتنام نے جیت لیا

Published On 12 Mar 2018 10:09 AM 

پٹیہ میں ہونے والے مقابلے میں مختلف ممالک کے درجنوں خواجہ سرائوں کی شرکت، نگیوین ہیونگ گیانگ نے کامیابی حاصل کر لی

تھائی لینڈ (دنیا نیوز ) تھائی لینڈ میں خواجہ سراؤں کا مقابلہ حسن ہوا، مس انٹرنیشنل کوئین کا تاج ویتنام کے خواجہ سرا نگیون ہیونگ گیانگ کو پہنایا گیا۔ تھائی لینڈ کے شہر پٹیہ میں خواجہ سراؤں کا مقابلہ حسن ہوا۔ مختلف ممالک سے درجنوں خواجہ سرا پوری تیاری کے ساتھ مقابلے میں شریک ہوئے۔

مس انٹرنیشنل کوئین کا تاج ویتنام کے خواجہ سرا نگیون ہیونگ گیانگ کے سر سجا۔ مس انٹرنیشنل کوئین کے مقابلے2004 سے شروع ہوئے۔ ان مقابلوں کے شریک خواجہ سرا کی عمر 18 سے 35 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔