دفاعی نمائش میں ملکی سطح پرتیارکیا گیا ریموٹ کنٹرول روبوٹ ’حیدرکرار‘ متعارف

Published On 22 November,2024 01:31 am

کراچی: (ویب ڈیسک) ایکسپوسینٹر کراچی میں جاری دفاعی نمائش میں پہلی مرتبہ ملکی سطح پرتیارکیا گیا ریموٹ کنٹرول متعارف کرا دیا گیا۔

کراچی ایکسپوسینٹرمیں جاری دفاعی نمائش میں نیشنل ریڈیوٹیلی کمونیکیشن کارپوریشن کی جانب سے ملکی سطح پرتیارکیا گیا روبوٹ ’حیدرکرار‘چھوٹے سائزکے جنگی ٹینک سے مشابہت رکھنے والے روبوٹ پرسیون پوائنٹ سکس ٹوکی انتہائی مہلک گن نصب ہے۔

ہائیبرڈ ٹیکنالوجی کے حامل اس روبوٹ کو گراؤنڈ سٹیشن سے8 کلومیٹرتک ہدف کا نشانہ بنانے کے لئے بھیجا جاسکتا ہے، حیدرکرار روبوٹ بیک وقت 300 سے 500 راؤنڈز کو اپنے ساتھ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نیشنل ریڈیوٹیلی کمیونیکشن رضا حیدر کے مطابق ماڈرن وارفیئرکے حامل اس روبوٹ کوملٹری ضروریات کے پیش نظربنایا گیا ہے، جس کی تیاری کے دوران پاکستان کی فیلڈانوائرمنٹ کومدنظررکھا گیا ہے، 20 سے زائد انجینئرز کی محنت کے بعد یہ ایک جدید روبوٹ کی شکل تک پہنچا۔