ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی

Published On 26 October,2023 08:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ٹک ٹاک نے 2023 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 41 لاکھ سے زیادہ ویڈیوز ہٹائی گئیں، پاکستان میں 83.6 فیصد ویڈیوز کسی صارف کے دیکھنے سے پہلے ہٹائی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر دوسری سہ ماہی کے دوران 10 کروڑ 64 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کی گئیں، یہ تعداد ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جانے والی تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.7 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق خود کار طریقے سے عالمی سطح پر 6کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ویڈیوزکو ہٹایا گیا، عالمی سطح پر 13 سال سے کم عمر افراد کے ایک کروڑ 88 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس حذف کیے گئے۔