روس کا بھی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے الگ ہونے کا فیصلہ

Published On 26 July,2022 08:00 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) چین کے بعد روس نے بھی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

روسی خلائی ادارے کے سربراہ نےپیوٹن کو بریفنگ میں بتایا کہ روس 2024 کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا حصہ نہیں رہے گا۔ انکا کہنا تھا روس خلاء سےمتعلق اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا لیکن یہ فیصلہ حتمی ہے۔اس سےپہلے چین بھی امریکی پابندیوں کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے الگ ہوگیاتھا۔چین اپنا الگ خلائی اسٹیشن قائم کرنے پر کام کر رہا ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔