لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے کرونا وائرس سے آگاہی کے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، سروس کے ذریعے علاقائی زبانوں میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وزارت صحت کی درخواست پر کرونا وائرس سے آگاہی کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیاہے، پی ٹی اے کرونا وائرس سے آگاہی اور انسداد کے لیے صارفین کو پیغامات بھجواناشروع کر دیے ہیں۔
آگاہی کے حوالے سے پیغامات علاقائی زبانوں میں بھیجے جارہے ہیں، موبائل پیغامات ان افراد کوبھجوائے جارہے ہیں جو کرونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں رہے اورکورونا سے متاثرہ علاقوں میں گئے ہیں۔
پی ٹٰی اے کی جانب سے بھجوائے جانے والے مسیجز میں صارفین سے گزارش کی جارہی کہ وہ کوئی بھی علامات ظاہر ہونے پر ایمرجنسی سروس سے رابطہ کریں۔