اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام قائداعظم بین الصوبائی گیمز کے مقابلے جاری ہیں، مختلف یونٹس کے کھلاڑیوں کی جانب سے جیتے گئے میڈلز کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
پنجاب نے 62 گولڈ، 41 سلور اور 23 برانز کے ساتھ 126 میڈلز جیتے اور میڈلز ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجو دہے، خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 60 میڈلز جیتے، خیبر پختونخوا کے میڈلز میں 11 گولڈ، 23 سلور، اور 26 برانز شامل ہیں۔
سندھ کی ٹیم نے مجموعی طور پر 46 میڈلز جیتے جن میں 11 گولڈ، 15 سلور اور 20 برانز میڈلز شامل ہیں، بلوچستان کے کھلاڑیوں نے 45 میڈلز جیتے جن میں 12 گولڈ، 10 سلور اور 23 برانز میڈلز شامل ہیں۔
اسلام آباد کی ٹیم نے مجموعی طور پر 40 میڈلز حاصل کیے جن میں 5 گولڈ، 6 سلور اور 29 برانز میڈلز شامل ہیں، آزاد جموں و کشمیر نے مجموعی طور پر 22 میڈلز جیتے جن میں 1 گولڈ، 5 سلور، اور 16 برانز میڈلز شامل ہیں۔
گلگت بلتستان نے مجموعی طور پر 12 میڈلز جیتے جن میں 2 گولڈ، 10 برانز میڈلز شامل ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق اب تک گیمز میں 351 میڈلز تقسیم کیے جا چکے ہیں، جن میں 102 گولڈ، 102 سلور اور 147 برانز میڈلز شامل ہیں۔
ڈی جی پی ایس بی کے مطابق گیمز کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ جاری ہے، کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے۔